258

بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کی کوئٹہ آمد، ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مچھ واقعے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں جاری ہزارہ برادری کے دھرنے میں پہنچ گئی ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کراچی سے جبکہ مریم نواز لاہور سے کوئٹہ پہنچی ہیں۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر مچھ میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں سیاست کرنے نہیں بلکہ ہزارہ برادری کے غم میں شریک ہونے آئے ہیں، میں دکھ اور افسوس کے ساتھ آپ کے ساتھ موجود ہوں۔
مریم نواز نے گذشتہ روز مچھ واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہزاری برادری سے اپنے عزیزوں کی میتیں دفنانے کی اپیل کی تھی۔
جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جمعرات کو کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے دھرنے سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’مولانا فضل الرحمان پر تین خود کش حملے ہو چکے ہیں جبکہ مجھ پر بھی ایک خود کش حمله ہو چکا ہے۔‘
مولانا غفور حیدری نے کہا کہ ریاست ہزاری برادری کے مارے گئے کان کنوں کے قاتلوں کا بے نقاب کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں