155

بین الاضلاعی اوربین الصوبائی ٹرانسپوٹ کرایہ 250روپے تک اضافہ


پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بین الاضلاعی اور بین الصوبائی کے روٹس کے کرایوں میں ٹرانسپورٹروں نے 10سے ڈھائی سو روپے کا اضافہ کردیاہے اے سی اورنان اے سی دونوں گاڑیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے پشاور ،چارسدہ ، نوشہرہ ، ہری پور ، ابیٹ آباد ، مردان ، کوہاٹ ، بنوں ،ڈیرہ اسماعیل خان ، لکی مروت ، کرک ، روالپنڈی ، لاہور ، کراچی ، گوجرانوالہ ، صوابی ،دیر سمیت مختلف اضلاع کے لئے کرایوں میں اضافہ گزشتہ روز سے کردیا گیا ہے

کرایوں میں اضافہ پر مسافروں اور ٹرانسپورٹروںکے درمیان تکرار کے واقعات رونما ہونا شروع ہو گئے ہیں کرایوں میں اضافہ پر ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس نے خاموشی اختیار کر لی ہے ضلعی انتظامیہ نے چند روز قبل اڈے فیسوں کے شیڈول میں بھی ردو بدل کی منظوری دی تھی جس کے بعد کرایوں میں مزید اضافہ کیاگیا ہے مسافروں نے صوبائی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ پر جنرل بس سٹینڈ ،کوہاٹ بس سٹینڈ ، چارسدہ بس سٹینڈ ، میں جھگڑے شروع ہو گئے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں