467

بی آر ٹی بس خراب ہونے سے سروس معطل ،مسافر ٹکٹ ادا کئے بغیر چلے گئے

بی آر ٹی بس خراب ہونے سے سروس معطل ،مسافر ٹکٹ ادا کئے بغیر چلے گئے
آئین نیوز : پشاور ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے میں بس خراب ہونے کے باعث پوری بی آ ر ٹی بسیں رک گئیں جس کیوجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بس ہشتنگری اور گلبہار کے درمیان فلائی اوور پر خراب ہوگئی جس کی وجہ سے ٹریک پر آنیوالی بسیں رکنے سے سڑک بند ہوگئی اور ٹریک پر بی آر ٹی بسوں کی قطاریں لگ گئیں۔

بس خرابی سے قطار میں رکے بسوں سے مسافر ٹریک پر اترآئے اور پیدل جانے پر مجبور ہوگئے ، اس دوران مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں بس خراب ہونے کیوجہ سے پیدل جانا پڑا ، منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے اب اپنے لئے ٹیکسی یا رکشے کو بک کرانا پڑے گا کیونکہ اس وقت دیگر سواریوں والی گاڑی نہیں چلتی ۔

ان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی میں محفوظ سفر کرنے کی غرض سے وہ بس میں سوار ہوئے تھے مگر بس خراب ہونے کے باعث اب پیدل جانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بس میں فنی خرابی کو دور کرنے کیلئے میکنکس کی ٹیم پہنچ گئی تاہم بس خرابی کیوجہ سے تمام بی آرٹی کی بسیں رک گئیں ہیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا رہاہے ۔

دوسری جانب بس خراب ہونے کیوجہ سے زیادہ تر مسافر ٹکٹ ادا کئے بغیر چلے گئے ۔ بس خرابی کے باعث دیگر بسوں کیلئے ٹریک پر راستہ موجود نہ ہونے سے دیگر بسوں میں سوار افراد سٹیشن کی بجائے ٹریک پر موجود جنگلوں سے باہر نکل آئے۔

بی آر ٹی منصوبے پر بی آر ٹی زو کار ڈ سے آخری سٹیشن سے نکلنے کی وقت پیسے کاٹے جاتے ہیں تاہم مسافر سٹیشن کے بجائے ٹریک پر لگے جنگلوں سے باہر نکل گئے جس کے باعث ان کے زو کارڈ سے پیسے نہیں کاٹے گئے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں