آئین نیو ز: پشاور بی آر ٹی کو چلتے ہوئے ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہوگیا اورایک ماہ میں اب تک اس سسٹم سے 30لاکھ سے زائد لوگ مستفید ہوئے مزید اب تک شہریوں میں 4لاکھ 50ہزارر سے زائد زو کارڈز عوام میں تقسیم کئے گئے ہیں۔
دو سال سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد شروع ہونے والے منصوبے کا افتتاح ایک ماہ پہلے 13 اگست کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے افتتاح کیا تھا،جو صبح 6بجے سے رات 10بجے تک چلائی جارہی ہے۔
ٹرانزٹ پشاورکے ترجمان کے مطابق پچھلے ایک ماہ کے دوران ٹرانس پشاور کو موصول ہونے والی شکایات میں سے بیشتر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا گیا۔ صوبائی دارلحکومت میں بی آر ٹی کو شہریوں کی بے ہد پزیرائی حاصل ہوئی اور پرانے اور فرسودہ نظام ٹرانسپورٹ سے نجات حاصل ہوئی۔ بی آرٹی بس سروس ہر مکتبہ فکر کیلئے اس دور کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام تر آپریشنز کی بسوں اور اسٹیشنز میں نصب کیمروں کی مدد سے ہمہ وقت نگرانی کی جاتی ہے اور رش کے اوقات کار میں خصوصی بسیں بھی چلائی جاتی ہیں۔ بی آر ٹی بس سسٹم کے اجرا کا مقصد شہریوں کو محفوظ، صاف، قابل اعتماد، آسان اور سفر کی بہترین سہولت فراہم کر نا ہے
ان کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کی دو بسوں میں آگ لگنے کی وجوہات پر خصوصی انکوائری جاری ہے اور اس حوالے سے بس بنانے والی کمپنی کی ٹیم بھی پشاور میں تحقیقات کر رہی ہے۔
ترجمان بی آر ٹی پشاور کا کہنا تھا کہ شہری بی آر ٹی کا اپنے گھر کی طرح خیال رکھیں اور اس بہترین سفری سہولت سے مستفید ہوں۔ ٹکٹ خریدنے سے زیادہ زو کارڈ کا استعمال لازمی کریں تاکہ دوران سفر کسی بھی قسم کی دوشواری کا سامنہ نہ کرنا پڑے