152

بی ار ٹی بسوں کی صفائی کرنیوالے ملازمین مشکلات سے دو چار


بی ار ٹی چمکنی میں رات کے ڈیوٹی پر مامور صفائی ملازمین کے ساتھ بے انصافی کی انتہاء ملازمین نے متعلقہ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے بی ارٹی بسوں کی صفائی کرنیوالے ملازمین کے مطابق نائٹ شفٹ میں ملازمین کیساتھ سپر وائزر کا روایہ تعصبانہ ہے ملازمین کے مطابق 120بسوں کیلئے صرف 14واشر رکھے ہے جنکے ڈیوٹی رات ساتھ بجے سے صبح سات بجے تک ہوتی ہے بسوں کی صفائی کرنیوالے ملازمین کے مطابق انکا سپر وائزر ان سے اضافی کام لیتا ہے

جبکہ اسکا روایہ بھی ملازمین کیساتھ تعصبانہ اور سخت ہے جو قابل مذمت ہے جبکہ ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی بھی نہیں ہوتی اور تنخواہ چالیس دن بعد ادا کی جاتی ہے اور رات کے وقت ڈیوٹی میں سپر وائز چاہے تو کھانا بھی اخچر نہیں دیتے جسکی وجہ سے سخت سردی میں ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے اور سپر وائزر کے اس روایہ کی وجہ سے ملازمین شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہے ملازمین نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکا نوٹس لیکر انصاف فراہم کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں