345

تعلیمی اداروں میں خواجہ سراؤں کو ترجیحی بنیادوں پرداخلے دینے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے خواجہ سراؤں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے انہیں تعلیمی اداروں میں ترجیحی بنیادوں پر داخلے، مفت کتابیں اور فیس میں بھی خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تعلیمی اداروں میں خواجہ سراؤں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے دینے کے لیے پنجاب اسمبلی میں رپورٹ پیش کی گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ٹرانس جینڈر پرسن پروٹیکشن آف رائٹس ایکٹ 2018 کے تحت تعلیمی اداروں میں خواجہ سراؤں کو داخلے دیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے  کہ محکمہ ہائر ایجوکیشن تعلیمی اداروں میں فیس کی رعایت اور مفت کتب بھی فراہم کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں