208

تمام معاشی اشاریے مثبت سمت میں جا رہے ہیں: وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لیے مقرر اہداف جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا اجلاس ہوا۔

وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ، وزیر صنعت حماد اظہر، معاون خصوصی عثمان ڈار، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، صنعت، کامرس، خزانہ، توانائی، پیٹرولیم اور قانون ڈویژن کے سیکریٹریز بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، کمشنر سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اور ویڈیو لنک پر چاروں صوبوں کے حکام بھی میں شریک ہوئے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کو مالی معاونت دینے کے لیے تمام شراکت داروں سے مشاورت ہو رہی ہے، اس ضمن میں ایس ایم ای فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ایس ایم ایز کے فروغ کے یے قانونی، انتظامی اور ریگولیٹری مسائل جلد حل کرنے کے لیے اہداف مقرر کر لیے گئے ہیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروباری طبقے کی سہولت کے لیے ٹیکس فارم آسان بنایا جا رہا ہے، سمیڈا کی استعداد بڑھانے کے لیے تنظیم نو کی جا رہی ہے تاکہ کاروباری طبقے کو معاونت دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں