سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ ، صوبے میں بلدیاتی انتخابات ، سرکاری ملازمین کی مدت ملازمت واپس 63سے 60 سال کرنے ، 6جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرریوں کے لئے صوبائی کابینہ کااہم اجلاس ہو گا صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کرینگے
صوبائی کابینہ کے اجلاس میں برطرف ہونے والے دو صوبائی وزراء لیاقت خٹک اور سلطان محمودخان کی برطرفی کے بعد پہلی بار ہو رہا ہے صوبائی کابینہ کے اجلاس گیارہ نکاتی ایجنڈے پرمشتمل ہوگا اجلاس میں چیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس ، انتظامی امورکے سیکرٹریز ، وزراء ، مشیر ،معاونین خصوصی بھی شرکت کرینگے ۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ کے مشیر کامران بنگش کابینہ فیصلوں کے بارے میں بریفینگ دینگے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں وفاقی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ پر بھی غور و خوض کیا جائے گا صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی منظوری بھی آج ممکنہ طور پر دیدی جائیگی سرکاری ملازمین کے ملازمت کی حد واپس ساٹھ سال مقرر کرنے کی منظوری بھی آج ممکنہ طور پر دیدی جائیگی اس سے قبل صوبائی کابینہ کا اجلاس اٹھارہ فروری کو طلب کیا گیاتھا تاہم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی مصروفیات کے باعث اجلاس کینسل کیا گیا ۔