174

جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے 15امیدوار فائنل


اسلامیہ کالج یونیورسٹی سمیت 7یونیورسٹیوں میں وائس چانسلر ز کی تقرری کے لئے 15امیدواروںکو فائنل کرتے ہوئے سمری صوبائی حکومت کو ارسال کردی گئی ہے ہائیر ایجو کیشن کی جانب سے سمری آج منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردی جائیگی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی منظوری کے بعد گورنر خیبر پختونخواکی جانب سے منظوری دیدی جائیگی

صوبے کے 7سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تقرری کے لئے 59امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ، خواتین یونیورسٹی مردان ، خیبر میڈیکل یونیورسٹی ، فاٹا یونیورسٹی اور ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے انٹرویوز کے لئے سابق چیئر مین ہائیر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں پینل تشکیل دیا گیا تھا ذرائع نے بتایا ہے کہ 59میں سے 15امیدواروں کو فائنل کیا گیا ہے ہر یونیورسٹی کے لئے تین تین ناموں پر مشتمل پینل منظوری کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو ارسال کردیئے جائینگے اور ممکنہ طور پر رواں مہینے کے آخر تک ساتوں یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کی تقرری کردی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں