217

جامعات وائس چانسلرز انتخاب، 59امیدواروں کے انٹرویوز


سات سرکاری یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے انتخابات کے لئے 59 امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لئے گئے ہیں 7یونیورسٹیوںکے لئے فائنل پینل جو کہ تین تین ناموں پر مشتمل ہو گاحتمی منظوری کے لئے کمیٹی کی جانب سے صوبائی حکومت کو ارسال کردیا جائے گا۔ ہائیر ایجو کیشن کمیشن کے سابق چیئر مین ڈاکٹر عطاء الرحمان کی سربراہی میں انٹرویوز مکمل کئے گئے ہیں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور ، خواتین یونیورسٹی مردان ،خیبرمیڈیکل یونیورسٹی ، فاٹا یونیورسٹی اور ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے لئے انٹرویوز مکمل کئے گئے ہیں کمیٹی کی جانب سے 59امیدواروں میں سے 15امیدواروںکوفائنل کرنے کے بعد اس کی منظوری حتمی طورپر خیبر پختونخوا اور گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے دیدی جائیگی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں