پشاور یونیورسٹی کے ملازمین نے کم تنخواہ نہ لینے کا اعلان کردیاہے مالی خسارے کے باعث یونیورسٹی نے ملازمین کو کم تنخواہیں دینے کا اعلان کیا ہے تاہم گزشتہ روز یونیورسٹی ایمپلائز ایسو سی ایشن کے جوائنٹ کمیٹی کے اجلاس میں ملازمین نے تنخواہیں کم لینے سے انکار کیا اور موقف اختیار کیا کہ کم آمدنی والے ملازمین کو تنخواہیں نہ ملنے کے باعث وہ ذہنی دبائو کا شکار ہیں
حکومت ملازمین کو پوری تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ کی مالی معاونت کرے واضح رہے ہوبے کے جامعات کو اس وقت شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔ جس کے باعث نئے کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجیز ملازمین کے لئے پنشن وغیرہ بھی ختم کی گئی ہے۔