جعلی کرونا سرٹیفکیٹ کے باعث باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر سعودی عرب جانے والے سینکڑوں مسافروں کو روک دیا گیا جس پر مسافروں نے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر شدیداحتجاج کیا مالاکنڈ ، بونیر ، سوات ، بنوں ، سمیت صوبے کے مختلف ا ضلاع سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا درجنوں مسافروں کی بکنگ کینسل کردی گئی ائیر پورٹ انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے کرونا کے باعث پاکستان سمیت 20ممالک سے آنے والے افراد پرعارضی پابندی عائد کی گئی ہے مختلف ائیر لائنزکے دفاتر میں مسافروں اور عملے کے درمیان تکرار کے واقعات بھی رونماء ہو ئے پابندی کے اطلاق سے قبل پی آئی اے کی پروازیں معمول کے مطابق اڑان بھری ۔
153