باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرسی اے اے ویجلنس اور محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کورونا سرٹیفکیٹ دیکھا کر بیرون ملک جانے والے 6 مسافر دھر لئے ۔ تفصیلات کے مطابق مسافر مختلف پروازوں سے پشاور سے العین جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے255،پی آئی اے کی دوسری پرواز پی کے217کے ذریعے پشاور سے ابوظہبی اور تیسری پرواز نجی ایئرلائن (ایئربلو)کی پرواز پی اے612سے پشاور سے شارجہ جانا چاہ رہے تھے
تاہم جب مسافروں کے کورونا سرٹفکیٹ چیک کئے گئے تو اسمیں سے چھ مسافروں کے کورونا سرٹفکیٹ جعلی نکلے ۔ واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے جوائنٹ سرچ کائونٹر پر مسافر سے کورونا ٹیسٹ رپورٹ طلب کی گئیں۔عملے کو رپورٹ پر شک ہوا مسافر وں کی کورونا رپورٹ کی جانچ پڑتال کی تو وہ جعلی نکلی جعلی سرٹیفیکیٹ رکھنے والے مسافروں کو ائیر لائن نے بورڈ نگ کارڈ جاری نہیں کئے اور انہیں سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جبکہ جعلی سرٹفکیٹ والے مسافروں کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کیلئے ایف ائی اے حکام نے حراست میں لے لیا