352

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم 14 سال کے طویل وقفے کے بعد باہمی سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی ہے۔

جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔ سیریز میں شامل دونوں ٹیسٹ میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ سیریز کے تینوں ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز 11، 13 اور 14 فروری کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے، آخری مرتبہ جنوبی افریقا 2007 میں پاکستان آئی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں