ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک فخر زمان 16911 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ جے یو آئی کے ملک جمیل چمکنی 15761 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جے یو آئی کے امیدوار ملک جمیل اور آزاد امیدوار سید جمال نے نتائج میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے
کہ آخری لمحات میں نتائج تبدیل کئے گئے
جے یو آئی کے ایم این اے منیر اورکزئی کے انتقال کے بعد حلقہ این اے 45 میں 19 فروری کو پولنگ ہوئی اور پولنگ کا عمل انتہائی پر امن ماحول میں مکمل ہوگیا سیکورٹی کے لئے صوبے کے مختلف اضلاع سے پولیس اور لیڈی پولیس اہلکار طلب کئے گئے تھے مقابلے کے لئے کل ستائس امیدوار میدان میں تھے جن میں تین امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ ہوا پی ٹی آئی کے ملک فخر زمان 16911 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے
جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوار ملک جمیل چمکنی دوسرے اور آزاد امیدوار حاجی سید جمال تیسرے نمبر پر رہے اپنی کامیابی پر ملک فخر زمان نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنوں نے فخر زمان کی جیت پر خوشی میں جشن منایا اور ہوائی فائرنگ کی دوسری جانب جمیعت علمائے اسلام ف کے امیر مفتی عبدالشکور اور بابائے کرم کے نام سے مشہور آزاد امیدوار حاجی سید جمال نے این اے 45 میں دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ آخری لمحات میں نتائج تبدیل کئے گئے جو انہیں کسی صورت قبول نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار کو ایسے پولنگ اسٹیشنز میں نتائج تبدیل کرکے کامیاب کروایا گیا جہاں ان کا ایک ووٹ بھی موجود نہیں ہے انہوں نے کہا کہ عدالتی چارہ جوئی کیلئے وہ قانونی ماہرین سے مشاورت کررہے ہیں اور انصاف نہ ملنے کی صورت میں احتجاج سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا