288

حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اوگرا کی جانب سے موصول ہوئی سمری میں تبدیلی کیساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی گزشتہ روز اوگر کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں11 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی جس پر وزیر اعظم پاکستان نے اوگرا کی جانب سے موصول ہوئی سمری مسترد کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 95 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دے دی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔دوسری جانب ٹرانسپورٹرزنے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر شدید غم وغصہ کا اظہارکیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں