342

حکومت کا شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدر آمد کا فیصلہ

آئین نیوز : وفاقی کابینہ نے چینی کی قیمت پر تشویش کا اظہار اور شوگر انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عملدر آمد کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا،چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا،اجلاس کے دور ان کابینہ نے محکمہ موسمیات کے تحت ملازمت کے تمام درجوں کے لئے لازمی مینٹیننس ایکٹ 1952 کے نفاز میں توسیع کی منظوری دیدی۔

اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ چینی انکوائری کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے، سفارشات پر عملدرآمد سے چینی کی قیمت میں فرق آئے گا، چینی کی قیمتوں سے متعلق نظام آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوگا، چینی سے متعلق عمل کو شفاف بنانا ضروری ہے، گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آٹے کی قیمت کنٹرول کرنے کے لئے پنجاب کو نو لاکھ ٹن گندم ریلیز کرنے کا کہا گیا۔انہوں نے کہاکہ کرونا کی بعد میں پتا چلا کہ صحت کا نظام کتنا خراب ہے، اس وقت حکومت کے پاس ہر روز پچاس ہزار ٹیسٹ کرنے کی سہولت موجود ہ ہے، کرونا کے ٹسٹینگ کی لیب 129 ہوگئی ہیں،جب تک کرونا کی ویکسین نہیں ا جاتی اس طرح کی صورتحال کا سامنا ہے اور رہے گا ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں کرونا کی وجہ سے ہلاکتیں کم ہیں،کرونا وباء پر بہت جلد قابو پا لیں گے ، ابھی سے لے کر اگست تک وبا ء کا خطرہ کافی حد تک موجود رہے گا،لاک ڈاؤن کا شور کرنے والوں کے اربوں روپے باہر بڑے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کابینہ نے پاکستان میں سیٹلائٹ سروس کی پالیسی کی تیاری کی منظوری دیدی ،وفاقی کابینہ نے غیر ملکی سیٹلائٹ سروسز کو پاکستان کو محدود کرنے کی منظوری دیدی،ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں پاکستان کی سیٹلائٹ سروسز استعمال کرنے کی پابند ہونگی،وفاقی کابینہ کے فیصلے سے سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی متروکہ وقف املاک کے چیئرمین نے ادارے کی کارکردگی پر کابینہ کو بریفنگ دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں