ضلعی انتظامیہ پشاور نے محکمہ ماحولیات کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے انڈسٹریل اسٹیٹ حیات آباد میں آلودگی پھیلانے پر 5 فیکٹریاں سیل کر دئے ان فیکٹریوں سے خطرناک دھویں کے اخراج سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہو رہا تھا
محکمہ ماحولیات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پانچ فیکٹریوں کو سیل کیا گیامحکمہ ماحولیات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سیل کی جانے و الی فیکٹریوں میں فرنٹیر پلاسٹک آف پیرس فیکٹری ون،فرنٹیر پلاسٹک آف پیرس فیکٹری ٹو،ممتاز پارٹیکل بورڈ فیکٹری،زیڈ آر کے پارٹیکل بورڈ فیکٹری، اورپریمیم پارٹیکل بورڈ فیکٹری شامل ہیںفیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی