117

خاتون سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

بیرونی ممالک سے فنڈنگ حاصل کرنے اور ملک دشمن عناصر کی مالی مدد کے الزام میں گرفتار پشتون تحفظ موومنٹ کی مقامی رہنماء اور خاتون سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے والد اسماعیل کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید جسمانی ریمانڈ کے بجائے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے

گزشتہ روز ملزم کو جب جب تین روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد دو بارہ عدالت میں پیش کیا تو اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم اسماعیل ساکن مرغز صوابی حال اتحاد کالونی پشاور اور اسکی اہلیہ مسماة (ا) اور اسکی بیٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کی مقامی رہنماء اور خاتون سماجی کارکن گلالئی اسماعیل پر الزام ہے کہ تینوں ملزمان کو 2019میں بیرونی ممالک سے دو بینک اکاونٹس کے ذریعے لاکھوں روپے ٹرانزیکشن ہوئی ہے ملزمان نے مذکورہ رقم ایک فلاحی این جی او کے نام پر حاصل کی اور فلاحی کاموں کی آڑ میں ملک دشمن عناصر میں مذکورہ رقم تقسیم کی جو بعد ازاں ملک کے خلاف سرگرمیوں میں استعمال ہوئی

جس کے بعد تفتیشی اداروں نے تحقیقات مکمل کرکے ملزمان کے خلاف ملک کے خلاف سرگرمیوں اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کا مقدمہ درج کردیا اور مکمل چالان عدالت میں جمع کردی جس کے بعد ملزم کی بی بی اے کی درخواست عدالت نے خارج کردی تو پولیس نے حراست میں لیا تھا

عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی بجائے ملزم کو 14دن جو دیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں نامزد گلالئی اسماعیل اس وقت ملک سے فرار ہے جبکہ اُسکی والدہ مسماة ( ا ) نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں