کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خزانہ کے علاقہ چارسدہ روڈ پر چند روز قبل ہونے والے اندھے قتل کا سراغ لگا کرملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کا تعلق شہر کے نواحی علاقہ سے ہے ۔جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ۔
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعیہ مسماة (ن) بیوہ لیاقت علی سکنہ نحقی حال قاضی کلے نے مورخہ14 فروری کو تھانہ خزانہ میں رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے نعمان کو کسی نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی
۔ایس پی رورل ڈویژن سجاد حسین نے اندھا قتل کیس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رورل گران اللہ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز نبی اور انوسٹی گیشن آفیسر پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کا اغاز کرتے ہوئے مقتول کے رشتہ داروں اور قریبی روابط رکھنے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران اندھے قتل میں ملوث ملزم کا سراغ لگا کر کامیاب کاروائی کے دوران ملزم شہباز ولد پرویز سکنہ نحقی کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران غیرت کے نام پر مسمی نعمان کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔ جس سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔