158

خواجہ سراء پر فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار

کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ فقیر آباد کی حدود میں بروقت کارروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا. گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی.

تفصیلات کے مطابق مدعی مجروح جمشید عرف پانڑہ ولد خطاب گل ساکن سٹی ٹاون نے پولیس کو رپورٹ کراتے ہوئے بیان کیا کہ مسلح ملزمان نے اس پر فائرنگ کی جس سے وہ لگ کر زخمی ہوگیا۔ مدعی کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔
ایس پی سٹی عمران خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔ ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد حسن خان نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ بروقت کارروائی کے دوران واقعہ میں ملوث ملزمان تاج محمد ولد محمد حکیم اور طارق ولد ظہور الدین سکنہ زرگر آباد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں