خیبرپختونخوا میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم جاری ہے اور محکمہ صحت کی جانب سے مزید 30 ورکرز کو ویکسین دے دی گئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 فروری کو صوبے کے 2 اضلاع پشاور اور سوات میں مجموعی طور پر 30 ہیلتھ ورکرز کو ویکسین دی گئی
جس سے ویکسینیشن کے لیے منتخب 8 اضلاع میں ویکسین لینے والے ورکرز کی مجموعی تعداد 229 ہو گئی ہے۔ محکمہ صحت سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ویکسینیشن مہم کے تیسرے روز یعنی 5 فروری کو پشاور کے ایک ہسپتال میں 14 جبکہ سوات میں طبی عملے کے 16 اہلکاروں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دی گئی