153

خیبر پختونخوا، پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع


خیبر پختونخواپولیس کے اہلکاروں اور افسران کے تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع ہو گئی ہے پشاور تعلیمی بورڈ میں میٹرک اور ایف اے کے 500ڈگریوں جبکہ پشاور یونیورسٹی سمیت مختلف پشاور کی یونیورسٹیوں میں 300 ڈگریوں کی تصدیق کاکام شروع ہو گیا ہے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور افسران کے تعلیمی اسناد کی چھان بین مارچ تک مکمل کی جائیگی

جس کے بعد رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی جائیگی پشاور تعلیمی بورڈ کے ساتھ منسلک مہمند ضلع ، چترال ، سمیت دیگر اضلاع کے اہلکاروں اور افسران کے تعلیمی اسناد کو پشاور تعلیمی بورڈ ارسال کرنے کی ہدایات کی ہے مردان تعلیمی بورڈ میں متعلقہ اضلاع ، بنوں تعلیمی بورڈ میں متعلقہ اضلاع ، ڈیرہ اسماعیل خان تعلیمی بورڈ سے منسلک متعلقہ اضلاع کے اہلکاروں او رافسران کے تعلیمی اسناد کی چھان بین شروع ہو گئی ہے چھان بین کے باعث جعلی تعلیمی اسناد رکھنے والے پولیس اہلکاروں اور افسران میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے خواتین پولیس اہلکاروں کے تعلیمی اسناد کی چھان بین بھی شروع کی گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں