خیبر پختونخوا اسمبلی سے منتخب ہونے والے بارہ سینٹرز نے اثاثوں کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کردیئے ہیں جن میں تین سینٹرز کے گوشوارے کروڑوں روپے کے جبکہ ایک سینٹرز کے گوشواروں میں صرف ان کاذاتی گھر اور چند تولہ سونا ہے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سینٹ کے تحریک انصاف کے 10اور اپوزیشن کے 2اراکین کامیاب ہو ئے تھے
اپوزیشن کے مولانا عطاء الرحمان ، حاجی ہدایت اللہ خان ،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز ، لیاقت تراکئی ، محسن عزیز ، فیصل سلیم ، ذیشان خانزادہ ، فلک نیاز چترالی ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر ،محسن عزیز ، ہمایون مہمند ، اور اقلیتی سیٹ سے دریب سنگھ کامیاب ہو ئے تھے الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیاب ہونے والے سینٹرز سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کی تھیں
۔ نو منتخب سینٹرز بارہ مارچ کو صبح نو بجے سینٹرز کی حیثیت سے حلف اٹھائینگے ۔ جبکہ دوپہر کو چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سینٹ کا انتخاب ہو گا۔ جبکہ ریٹائرڈ ہونے والے سینٹرز کی مدت گیارہ مارچ کو ختم ہو جائیگی الیکشن کمیشن کے مطابق نو منتخب سینٹرز کی کامیابی کا اعلامیہ گیارہ مارچ کو جاری کر دیا جائے گا۔