سینٹ کے انتخابات میں خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے اراکین سے ا ثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن نے طلب کر لی ہے اثاثوں کے گوشواروں کی تفصیلات فراہم کرنے کے بعد ان اراکین کا سرکاری طور پر سینٹ کامیابی کا اعلامیہ جاری کردیا جائے گا ۔
سینٹ کے خیبر پختونخوا سے 10امیدواروں ، اے این پی کے ایک ، جے یو آئی کے 1امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے جنرل نشستوں ، ٹیکنو کریٹ نشستوں ، خواتین نشستوں اور اقلیتی نشستوں پر کامیاب ہونے والے سینٹرز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں اثاثوں کے گوشوارے جمع کرنے کے بعد ان سینٹ اراکین کی کامیابی کا قاعدہ طورپر اعلامیہ جاری کردیا جائے گا۔ سینٹ انتخابات میں خیبر پختونخوا اسمبلی سے منتخب ہونے والے بعض اراکین ارب پتی ہے اثاثوں کے گوشوارے اراکین کل سے جمع کرنا شروع کرینگے