158

خیبر پختونخوا میں ایک اور لیڈی ڈاکٹر کرونا سے شہید

خیبر پختونخوا میں ایک اور لیڈی ڈاکٹر کرونا سے شہید ہو گئیں خیبر پختونخوا میں کرونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 45 ہوگئی ہے. پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر انیلہ نصیر کرونا کے باعث ایم ایچ ہسپتال میں کئی دنوں سے وینٹلیٹر پر تھیں.

ڈاکٹر انیلہ نصیر ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر نصیر احمد کی شریک حیات تھی. ڈاکٹر انیلہ نصیر نے گائنی میں سپشلایزیشن کی تھی اور 2006 ,2007 میں گورنمنٹ جاب چھوڑ کر پرایویٹ کلینک مانسہرہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے شروع کی. پراونشل ڈاکٹرز اسوسیشن کے مطابق ڈاکٹر انیلہ نصیر کی نماز جنازہ کل سہ پہر 3 بجے ٹاون شپ مانسہرہ میں ادا کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں