223

خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کے بچوں کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا حکومت نے حاضر سروس سرکاری ملازمین کے بچوں کو سکالر شپ دینے کا فیصلہ کیا ہے حاضر سروس صوبائی ملازمین کے بچوں جنہوں نے سال 2020میں میٹرک ، ایف اے ، ایف ایس سی ، بی اے ، بی ایس سی ، ایم اے ایم ایس سی کے امتحانات فرسٹ ڈویژن سے پاس کیا ہوں تو ان سے میرٹ سکالر

شپ سکیم کے تحت درخواستیں طلب کر لی ہیں اور پانچ مارچ تک درخواستیں جمع کرنے کی ہدایات کی ہے سکالر شپ کے لئے ان طلباء و طالبات کو اہل قرار دیا ہے جن کا فائنل ائیر کورس یا ڈگری مکمل ہو چکی ہو اور ان کا رزلٹ یکم جنوری 2020سے 31دسمبر 2020کے درمیان ہو جبکہ جن طلباء وطالبات کو تاحال ڈگری جاری نہ ہو ئی تو انہیں میرٹ سکالر شپ سکیم کے لئے نا اہل قرار دیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں