دہشت گردی خطرات ، سرکاری تعلیمی اداروں میں پولیس کی نفری تعینات
دہشت گردی کے خطرات کے باعث پشاور کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں پولیس کی نفری کی تعیناتی کردی ہے تعلیمی اداروں پر دہشت گردی کے الرٹ جاری کیا گیا ہے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو اپنی سیکورٹی موثر کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں
سٹی ، کینٹ ، ٹائون ، حیات آباد میں سرکاری ، ہائی ، ہائیر سکینڈری سکولوں ، کالجز پر ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے باعث پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے تھانہ ہشتنگری کی حدود میں آنے والے تمام سکولوں پر ایک ایک پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی ہے تمام تھانوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ اپنی حدود میں آنے والے سکولوں کے لئے مناسب اقدامات کرے جبکہ سیکورٹی خدشات کے باعث تمام ڈی ایس پیز اور ایس پیز کو بھی ہدایات کی گئی ہے کہ وہ چھٹیوں کے اوقات کار میں ڈیوٹی خود سرانجام دے