245

دہشت گردی خطرات ، پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی


دہشت گردی کے خطرات کے باعث جمعہ کے روز پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہی تعلیمی اداروں پر دہشت گردی کے خطرات کے باعث چھٹیوں کے اوقات کار میں مختلف تھانوں کے موبائل گاڑیاں سکولوںکے باہر کھڑا ہونے کی ہدایات کی ہے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ان کی حدود میں آنے والے سکولوں کے سربراہوں کو ہدایات کی ہے کہ وہ سیکورٹی کے لئے مناسب انتظامات کرے

جمعہ کے روز تعلیمی اداروںکے ساتھ ساتھ حساس ترین عبادت گاہوں پر بھی سیکورٹی ہائی الرٹ کردی قانون نافذکرنے والے اداروں کی نفری مختلف حساس مقامات پر تعینات رہی دہشت گردی کے خطرات کے باعث پشاور کے داخلی اور خارجی راستوں پربھی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی امن و امان کی صورتحال کے باعث قبائلی اضلاع سے آنے والے راستوں پر سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی افغانستان میں غیر مصدقہ اطلاعات میں لشکر اسلام کے سربراہ کے مارے جانے کی اطلاعات کے بعد بھی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں