بھارتی کسانوں کے مودی مخالف احتجاج نے خطرناک موڑ لے لیا لاکھوں کسان ہزاروں ٹریکٹرز دلی شہر میں داخل ہوگئے.
انڈیا میں نئے زرعی قانون کے خلاف کسانوں کا دو ماہ سے دہلی کی سرحد پر احتجاج جاری ہے۔
منگل کو ملک کے یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کو ٹریکٹر ریلی نکالنے کی اجازت ملی تھی جہاں سے اب پولیس کے ساتھ تصادم کی خبریں آ رہی ہیں۔
مقامی میڈیا اور سوشل میڈیا کی ویڈیوز کے مطابق بعض مقامات پر پولیس نے کسانوں پر آنسو گیس کے گولے داغے ہیں اور لاٹھی چارج کیا ہے تاہم کسانوں پر اس کا کوئی اثر نظر نہیں آتا۔
دارلحکومت کے مرکز میں افراتفری ” گو مودی گو” مودی گو” کے نعرے دلی کے لعل قلعہ پر بھی مشتعل کسانوں نے قبضہ کر لیا