425

رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کا گڈ گورننس میں کلیدی کردار ہے ‘ ثمر بلور


ایم پی اے ثمر ہارون بلور کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا اجلاس اسمبلی سیکرٹریٹ کے طاہرہ قاضی شہید کانفرنس ہال میں منعقد ہوا ارکان صوبائی اسمبلی طفیل انجم، عنایت اللہ، عبدلغفار، شاہ فیصل اور ساجدہ حنیف کے علاؤہ محکمہ اطلاعات اور رائٹ ٹو انفارمیشن کمیشن کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی

اس موقع پر قائمہ کمیٹی کو معلومات تک رسائی کمیشن کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ارکان اسمبلی نے اعتراف کیا کہ کمیشن صوبے میں عوام کی معلومات تک رسائی اور گڈ گورننس میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اسی طرح کمیشن سرکاری اداروں سے بدعنوانیوں اور اقربا پروری کے خاتمے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے لہٰذا اسے مزید فعال بنانے کیلئے بھی سفارشات مرتب کی جائیں گی کمیٹی کو بتایا گیا کہ کمیشن کو مختلف سرکاری اداروں سے معلومات کی فراہمی سے متعلق صوبے بھر سے شہریوں کی 20 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں جن میں 94 فیصد کو وقت مقررہ پر نمٹایا گیا جبکہ معلومات کی فراہمی میں تاخیر پر 21 اداروں کے متعلقہ اعلیٰ افسران کو جرمانہ کیا گیاچیئرپرسن نے یقین دلایا کہ کمیشن کی ابتدائی مرحلے میں ڈویڑنل سطح تک توسیع کیلئے بھرپور معاونت کی جائے گی تاکہ یہ ادارہ مضبوط بنانے اور زیادہ فعالیت کے ساتھ عوامی خدمت کا فریضہ سر انجام دینے کے قابل بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں