338

رنگت نہیں،پیاراہم ہوتاہے’ ،شنیرااکرم

آئین نیوز: پاکستان کے لیجنڈری کرکٹروسیم اکرم اور ان کی آسٹریلوی نژاد اہلیہ شنیراکرم کاشمار پسندیدہ ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔ حال ہی میں امریکا میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام کی ہلاکت کے بعد سوشل میڈیا پرنسلی تعصب کیخلاف بحث کاآغازہوا جس میں معروف شخصیات نے بھی رائے کااظہار کیا۔ اب شنیرا نے بھی اپنے اور وسیم اکرم کے حوالے سے ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ میری اور وسیم کی شادی نسلی تعصب کیخلاف ایک مثال ہے۔

انسٹا پوسٹ میں شنیرا نے 2 مختلف رنگ ونسل سے ہونے کی بنا پرشادی کے بعد خود کودرپیش معاشرتی رویوں کواجاگر کرتے ہوئے لکھاوسیم اکرم نے اس سے گوری رنگت کی بنا پرشادی کی۔ کیا اس کے جسم کی بو مختلف ہے؟ اس نے ایک گندمی رنگت کی حامل لڑکی سے شادی کیوں نہیں کی۔ یہ شادی فطری نہیں ہے اس لیے نہیں چل سکتی۔ شنیرا نے ایسا کیا جادو کیا؟ وہ تمہیں کبھی سنجیدگی سے نہیں لے گا کیونکہ سفیدفام ہو۔ تم دونوں بیحد مختلف ہو جنہیں کبھی بھی ایک حقیقی جوڑے کے طور پر قبول نہیں کیا جائے گا۔اس کے بیٹوں کی سوتیلی ماں گوری نہیں ہوسکتی ہے۔ دونوں کے بچے ہوئے تو وہ الجھ جائیں گے اور انہیں مختلف قسم کے سلوک کا سامنا کرنا ہوگا۔

شنیرا نے واضح کیا کہ ایسا دونوں طرف سے تھا جو کہ بدصورت اور غیرضروری ہے۔ رنگت اس دنیا میں صرف انہی لوگوں کو مشکل میں ڈال سکتی ہے جو ایسا سمجھتے ہیں۔ لاکھوں دوسرے افراد کی طرح ہم اس بات کی مثال ہیں کہ رنگت کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ پیار اہم ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں