قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے رینٹل کار بزنس کے نام پر درجنوں سادہ لوح افراد کو دھوکہ دینے اور کروڑوں روپے بٹورنے کی تحقیقات مکمل کر لی ہے اور دو ملزمان کے خلاف 70.778ملین روپے کی ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کردیا ہے ۔
قومی احتساب بیورو خیبر پختون خوا کے تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان سمیع اللہ ساکن جلبئی صوابی اور منصور اختر دانش فیز 7حیات آباد پرت الزام ہے کہ دونوں نے 2016 سے 66سادہ لوح افراد سے رینٹرل بزنس کے نام پر پیسے لیے اور86کے قریب مختلف غیر قانونی معاہدے کیے
جس میں 32رینٹ کار انوسیٹمنٹ ، 53کیش اور ایک معاہدہ لیز کا شامل ہیں ملزمان نے سادہ لوح عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے کار رینٹل بزنس ظاہر کردی لیکن پس پردہ ملزمان کی کوئی بزنس نہیں تھی اور اس طرح متاثرہ افراد کو جمع پونجھی سے محروم رکھا جس کے بعد مذکورہ متاثرہ افراد نے نیب کو شکایت کی
جس پر نیب نے تحقیقات شروع کی اور تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ملزمان کے خلاف 70.778ملین روپے مالیت کی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردی ۔ واضح رہے کہ ملزم منصور اختر دانش فیز 7حیات آباد اس وقت حراست میں ہے جبکہ ساتھی ملزم سمیع اللہ ساکن جلبئی صوابی مفرور ہے