وفاقی وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے رنگ گورا کرنے والی نقصان دہ کریموں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں وزیر مملکت زرتا ج گل کاکہنا تھا کہ متعدد رنگ گورا کرنے والی کریمیں جلد کے لیے بہت نقصان دہ ہیں، ایسی کریموں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
زرتاج گل کاکہنا تھاکہ رنگ گورا کرنے والی کریمیں اشتہارات کے ذریعے لوگوں کو احساس کمتری میں بھی مبتلا کرتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاسمیٹکس کمپنیوں کے پاس 2020 تک کا وقت ہے کہ وہ اپنی مصنوعات سے پارے(مرکری) کا استعمال نکال دیں یا ان کا استعمال عالمی معیار کے مطابق کیا جائے۔