226

سانحہ مچھ کے متاثرین کا کوئٹہ شاہراہ پر دھرنا جاری، حکومت مذاکرات میں بدستور ناکام

سانحہ مچھ کے متاثرین کا کوئٹہ شاہراہ پر میتوں کے ساتھ دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا، وفاقی وزرا اور صوبائی حکومت کی متعدد کوششوں کے باوجود مظاہرین نے مذاکرات سے انکار کردیا اور ہر قسم کے مذاکرات وزیراعظم کی آمد سے مشروط کردیے۔

سانحہ مچھ میں 11 جاں بحق افراد کے ورثا کا دھرنا شدید سردی کے باوجود کھلے آسمان تلے میتوں کے ساتھ جاری ہے۔ احتجاج کرنے والوں میں خواتین، بچے اور بزرگ سبھی شامل ہیں۔ مظاہرین نے مغربی بائی پاس کو دونوں اطراف سے ٹائر جلا کر بند کررکھا ہے اور ہر قسم کے ٹریفک کی روانی معطل ہے۔

پیر منگل کی درمیانی شب وزیر داخلہ شیخ رشید اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری دھرنے کے شرکا سے مذکرات کے لیے  پہنچے تو لواحقین نے وزیراعظم کی آمد اور صوبائی حکومت کے مستعفی ہونے کی شرط عائد کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں