309

سب سے زیادہ دبا ئوکا نشانہ بنائے جانے والے سربراہ رہا ہوں، احمد نژاد

آئین نیوز: ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژادنے کہاہے وہ ایران کی تاریخ میں سب سے زیادہ دبا ئوکا نشانہ بنائے جانے والے سربراہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے حکمراں رہتے ہوئے میرا بائیکاٹ کر دیا گیا تھا۔احمدی نژاد کے مطابق اقتدار کے حصول کے لیے دوسروں پر الزامات عائد کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہاکہ ہم پر سماج کی بیماریوں کا علاج کرنا لازم ہے،اگر آپ سیاسی اختیارات کی تلاش میں ہیں تو پھر دوسروں پر الزام کیوں عائد کرتے ہیں؟ جب آپ ایرانی ٹیلی وژن دیکھتے ہیں تو اس پر کہا جا رہا ہوتا ہے کہ پوری دنیا خراب ہے ، ہم سے زیادہ بری ہے ،یہ رجحان درست نہیں ہے،اگر دوسرے لوگ خراب ہیں تو کیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہم اچھے ہیں ؟ یہ ممکن ہے کہ دوسرے تمام برے ہوں اور ہم بد ترین یا پھر دوسرے تمام برے ہوں اور ہم بھی خراب ہوں۔

ایران کے سابق صدر احمد نژاد نے یہ بات ایک چینل کودیے گئے انٹرویو میں کہی۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں کہ دنیا میں اسلحے کی تمام فیکٹریوں کو بند کر دینا چاہیے ،اسلحے اور ہتھیاروں کا فائدہ کیا ہے ؟ یہ محض انسانوں کے قتل اور ان کی گرفت کے لیے استعمال ہوتا ہے،ہتھیاروں کا مطلب کیا ہے ؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں