رواں سال ستمبر میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے باوجود صوبے میں تاحال حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہو سکی جس کے باعث بلدیاتی انتخابات میں تاخیر ہونے کے امکانات ہیں اور بلدیاتی انتخابات ستمبر کے بجائے نومبر میں ہونے کے امکانات ہیں نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے رولز بھی تاحال منظور نہیں کئے جاسکے جس کے باعث متعدد معاملات التوا کا شکار ہیں، الیکشن رولز محکمہ بلدیات نے ساڑھے چھ سال قبل محکمہ قانون سے منظور کیے تھے،صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن رولز کے مسودے پرنظرثانی کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، کمیٹی کی سربراہی وزیربلدیات اکبرایوب کے سپرد کی گئی ہے جو اس حوالے سے تمام معاملات طے کرے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں پر اعتراضات طلب کئے ہیں پشاور کے مختلف اربن ایریا کو رورل ایریا میں شامل کیا گیاہے جس پر درجنوں اعتراضات سامنے آ چکے ہیں
177