سینیٹ الیکشن سے قبل قومی وصوبائی اسمبلیوں کا ماحول کافی گرم ہو گیا ہے اور ہر جماعت اپنے امیدوار کی کامیابی کے لئے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں آج اس سیاسی گرما گرمی کی موسم میں سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے ا اس وقت اپنی ہی پارٹی کے منحرف ارکان پر حملہ کردیا
جب وہ اسمبلی ہال میں داخل ہو گئے واققعات کے مطابق جب تحریک انصاف کے 3 باغی ارکان کریم بخش گبول، شہریار شر اور اسلم ابڑو ا سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران یوان میں پہنچے اور حاضری لگائیتو سندھ میں برسر اقتدار حکومتی اراکین نے تینوں ایم پی ایز کا پر جوش استقبال کیا جب کہ پی ٹی آئی کے پہلے سے موجود اراکین نے شور شرابا شروع کرتے ہوئے ایم پی ایز کے لئے نازیبا کلمات بھی استعمال کئے
جبکہ اس دوران ایوان میں صورت حال اس وقت خراب ہوئی جب تحریک انصاف کے ارکان نے اپنے منحرف ارکان پر ہی حملہ کردیا جبکہ ایوان میں اسی دھکم پیل کے دوران کریم بخش گبول کا گریبان پھٹ گیا جبکہ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ارکان بیچ بچا کے لئے آگئے۔
صورت حال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس ملتوی کردیا۔دوسری جانب اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھ اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی مقدس ایوان ہے، اس ایوان میں اس قسم کے واقعات رونما ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔
باغی رکن اسمبلی اسلم ابڑو کی مطابق جب سینیئرلوگ موجود ہیں تو فیصل واوڈا کو کیوں ٹکٹ دیا گیاانکا کہنا تھا کہ وہ ڈھائی برس گورنر کے سامنے چلاتا رہا کہ سندھ میں ترقیاتی کام کریں مگر اسکی کوئی شنوائی نہیں ہوئی یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے تینوں اراکین نے سینیٹ الیکشن میں پارٹی کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے بغاوت کا اعلان کیا ہے