مورخہ 24-02-2021کو بوقت 16:05بجے مدعی امجد علی ولد وفا محمد ساکن امانکوٹ نے کیجولٹی ہسپتال سیدو شریف میں رپورٹ کی کہ امروز وہ بمعہ اپنے بیوی مسما (ش) بی بی اپنی بیٹی مسما (م) کی شادی کے سلسلے میں شاپنگ کے لئے چینہ مارکیٹ گئے تھے، جبکہ اس کا تین سالہ بیٹا محمد حسان اس کی بیٹی ماریہ بعمر 20سال کے ساتھ گھر کے نزدیگ مدرسہ عائشہ انور گیا ہوا تھا،
کہ اسی دوران گھر سے بذریعہ فون اطلاع ملی کہ محمد حسان کا گلہ کسی ملزم/ملزمان نا معلوم نے بہ ارادہ قتل کسی تیز دھار چیز سے کاٹا ہے، ہمارا کسی کے ساتھ کوئی عداوت نہیں۔واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ دلاور خان بنگش نے ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان کو فوری طور پر اصل حقائق معلوم کرنے اور ملزم/ملزمان کو ٹریس کرنے کا ٹاسک سونپ دیا،
ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان نے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن افسر زمان خان، ایس ڈی پی او سٹی پیر سید خان، انوسٹی گیشن افیسر تھانہ رحیم آباد انسپکٹر سید رحیم خان، تھانہ مینگورہ انسپکٹر مشرف خان، ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد مجیب عالم خان، انچارج کمپیوٹر سیل اے ایس آئی گوہر پر مشتمل ایک تفتیشی ٹیم تشکیل دی،
تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ہوئے اصل ملزمہ مسما (ح)تک رسائی حاصل کی، مسما(ح) نے دوران انٹاروگیشن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے مسما (م) کی شادی رکھوانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا کیونکہ میں یہ چاہتی تھی کہ مسما (م) کی شادی اپنے بھائی قاری محمد انور سے کرو۔ اس موقع پر آلہ اقدام قتل بلیڈ برآمد کرلی ملزمہ کے خلاف تھانہ رحیم آباد میں مقدمہ علت 171جرم 324PPCدرج رجسٹر کی گئی ہے