149

سپریم کورٹ کی رائے تاریخی، نظریئے کی جنگ لڑ رہے ہیں ، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات شبلی فراز نے کہاہے کہ تمام متعلقہ ادارے سینٹ انتخابات میں اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت سے متعلق کی جانے والی کوششوں پر نظر رکھنے کیلئے متحرک ہیں اور جو بھی اس الیکشن میں بدعنوانی کا سہارا لے گا یا بدعنوانی کی کوششوں کاشکار ہوگا اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی عام انتخابات کی طرح سینٹ انتخابات میں بھی ووٹرز شخصیات کو نہیں بلکہ عمران خان کے نظریے کو ووٹ

دینگے اور عمران خان کی جانب سے میدان میں اتارے گئے امیدوار کامیاب ہونگے پی ڈی ایم بار بار قلابازیاںکھارہی ہے اور اسے خود بھی نہیں پتہ کہ وہ کیاچاہتی ہے پیر کے روز پشاور میں معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا

کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی ریفرنس سے متعلق سپریم کورٹ کی رائے تاریخی اہمیت کی حامل ہے اور اس رائے سے یہ لگتاہے کہ سینٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226کے تحت ہی ہونگے’ تاہم سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینٹ الیکشن کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور دیگر وسائل کام میں لانے کی ہدایت کی ہے’ انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے کہہ دیاہے کہ سیکریسی آف بیلٹ دائمی نہیں ہے لہٰذا اب یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ کس طرح یہ یقینی بناتاہے کہ بیلٹ پیپرز کی سیکریسی دائمی نہ رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں