229

خیبرپختونخوا کے سینئر سول ججز اور اعلی قاضیوں کے لئے پہلی آن لائن پوسٹ پروموشن ٹریننگ کورس کا افتتاح

خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی پشاور میں صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات حال ہی میں ترقی پانے والے سینئر سول ججز اور اعلی علاقہ قاضیوں کے لئے پہلی پوسٹ پروموشن آن لائن کورس کا آغاز ہو گیا ہے جو اکتیس اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی ضیاء الدین خٹک نے صوبہ بھر سے سینئر سول ججز اعلی علاقہ قاضیوں کے لئے پہلی آن لائن پوسٹ پروموشن ٹریننگ کورس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سابق چیف سیکرٹری و چیئرمین خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن عبداللہ صاحب سمیت اکیڈمی کے فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔ ڈی جی اکیڈمی نے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ پشاور ہائی کورٹ عدالتی کام پر بنیادی توجہ دیتا ہے۔ یعنی مقدمات کو کم سے کم مدت میں قانون کے مطابق فیصلہ کرنا۔ان کا کہنا تھا کہ روایتی تربیت میں جوڈیشل آفیسرز کی مصروفیت کے نتیجے میں عام طور پر مقدمات نمٹانے میں تاخیر ہوتی ہے تاہم آن لائن تربیت ان امور کو زیادہ سے زیادہ حل کرے گی اور عدالتی کام مکمل ہونے کے بعد جوڈیشل افسران اپنی پوسٹنگ کے مقامات پر تربیت حاصل کریں گے۔
ڈی جی اکیڈمی کا مزید کہنا تھا کہ اس آن لائن تربیتی کورس کے آغاز سے خیبر پختونخوا جوڈیشل اکیڈمی نئے دور میں داخل ہو گئی ہے اور جوڈیشل ایجوکیشن کے حصول کیلئے ایک اور کھڑکی کا اضافہ ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سینئر سول ججز /اعلی علاقہ قاضیوں کیلئے یہ پوسٹ پروموشن آن لائن کورس 31 اکتوبر 2020 تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں