صوبائی الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخابات کے حوالے سے دستاویزات ،پول ہونے والے ووٹوں ، ضائع ہونے والے بیلٹ پیپرز ، وغیرہ کو سیل کردیا ہے صوبائی اسمبلی میں 13ایم پی ایز نے بلیٹ پیپرز کو ضائع کر دیا تھا اور غلط نشان لگائے تھے ان ایم پی ایز کا تمام ریکارڈ اکٹھاکر لیا گیا ہے اور مرکزی الیکشن کمیشن کو تفصیلات ارسال کردی ہے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پول ہونے والوں ووٹوں کی تفصیلات بھی اکٹھی کی گئی ہیں جبکہ ہارنے والے امیدوا روں کے ووٹوں کی تفصیلات بھی اکھٹی کی گئی ہے سینٹ انتخابات کے حوالے سے تمام ریکارڈ کو سیل کیا گیا ہے
162