30سے زائد نئے چہرے سینٹ کا حصہ بن گئے ہیں 12مارچ کو 52سینٹرز ایوان بالا سے باہر ہو جائینگے جبکہ 48اندر داخل ہو نگے نئے سینٹرز کی بڑی تعداد پہلی بار ایوان بالا میں قدم رکھے گی ۔
کئی پرانے کھلاڑی بھی نظر آئینگے سینٹ کے جیتنے والوں کی قطار میں متعدد نئے چہرے بھی شامل ہیں سینٹ انتخابات میں 48نو منتخب سینٹرز میں 2تہائی پہلی بار سینٹ میں پہنچے ہیں اور ایک درجن سے زائد پرانے منجھے اور تجربہ کار پارلیمنٹر ز ایک بار پھر سینٹ میں براجمان ہو نگے
سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی ، فوزیہ ارشد ، اسلام آباد سے ، خیبر پختونخواسے حاجی ہدایت اللہ ، دوست محمد خان ، ڈاکٹر ہمایون مہمند ، فلک ناز چترالی ، فیصل سلیم ، گردیب سنگھ پہلی بار سینٹ کے لئے نئے چہرے ہیں ۔ مولانا عطاء الرحمان ، فیصل سلیم ، فلک ناز چترالی ، ثانیہ نشتر ،دوست محمد خان ، حاجی ہدایت اللہ چھ سال کے لئے سینٹرز کے طور پر ایوان میں داخل ہو جائینگے ۔