سینٹ انتخابات کے لئے کل میدان سجے گا ۔ سینٹ انتخابات کے لئے خیبر پختونخواا سمبلی میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مزید مشکلات بھی بعض سیاسی جماعتوں کے لئے پیدا ہو گئی ہیں
سینٹ انتخابات کے لئے صوبائی دارلحکومت پشاور سیاسی سرگرمیوں کامرکز بن گیا ہے خیبرپختونخوا اسمبلی سے پی ٹی آئی اے کے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار بھی پشاور پہنچ گئے ہیں ۔
خیبر پختونخوا میں 12نشستوں پر ہونے والے انتخابات کے لئے 25امیدوار میدان میں ہے جن میں بعض آج ممکنہ طور پرریٹائرمنٹ لے لینگے سینٹ کے 7جنرل نشستوں پر 11، ٹیکنو کریٹ کی دو نشستوں پر 5، خواتین کی 2نشستوں پر 5، اقلیت کی ایک نشست پر 4امیدوار میدان میں ہے
سینٹ انتخابات کے لئے انتظامات کو بھی حتمی شکل دیدیا گیا ہے کل خیبر پختونخوا ، بلوچستان ، اسلام آباد ، سندھ ، میں سینٹ انتخابات ہو نگے چار سال بعد ہونے والے سینٹ انتخابات کے لئے جوڑ توڑ ، ملاقاتیں وغیرہ میں تیزی آ چکی ہیں سینٹ انتخابات خیبر پختونخوا میں اہم حیثیت اختیار کر گئے ہیں
پی ٹی آئی سمیت پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لئے کو ششیں تیز کی ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی میں نمبر گیم اہمیت اختیارکر چکا ہے سینٹ انتخابات میں دو اراکین اسمبلی کی جانب سے اپنے اثاثوں کے گوشوارے جمع نہ کرنے کے باعث انتخابات میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے ۔