سینٹ انتخابات کے بعد صوبائی کابینہ میں ردو بدل کر دیا جائے گا دو نئے صوبائی وزراء کی تقرری کی جائیگی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں توسیع کی منظوری دی گئی ہے تاہم سینٹ انتخابات کے بعد صوبائی کابینہ اور مرکزی کابینہ میں ردو بدل کر دیا جائے گا۔
صوبائی وزیر قانون اور صوبائی وزیر آبپاشی کی تقرری کر دی جائیگی جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کارکردگی نہ دیکھانے والے بعض وزراء اور مشیروں کے وزارتوں میں تبدیلی کر دی جائیگی قانون اور آبپاشی کے وزارتوں کی تقرری کے لئے چار ایم پی ایز کی کلیرنس کاکام بھی جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کلیرنس کے بعد تقرری کردی جائیگی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزراء کی کارکردگی مشیروں کی کارکردگی وغیرہ کا جائزہ بھی لیا جارہاہے