135

سیکرٹری بلدیات کاڈبلیو ایس ایس پی آپریشنل سائٹس کا دورہ


سیکرٹری بلدیات ودیہی ترقی شکیل احمد نے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے آپریشنل سائٹس کا دورہ کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصر اور جنرل منیجر آپریشنز ریاض احمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سیکرٹری بلدیات نے جی ٹی روڈ، رنگ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں صفائی و پانی فراہمی خدمات اور سڑکوں کے صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی ودیگر خدمات کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی کی کارکردگی اور کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا\

کہ حکومت لوگوں کو صاف پانی وصحت مند ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو معیاری خدمات اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹرحسن ناصر نے انہیں شہری خدمات کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی کے جاری اقدامات، سڑکوں کو دن رات صاف رکھنے کی کوششوں اور خدمات میں مزید بہتری لانے کے لئے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر حسن ناصر نے کہا کہ گرد پر قابو پانے اور ٹریفک کے رش بچنے کے لئے شہر کی مرکزی شاہراہوں کی صفائی رات کے وقت کی جارہی ہے ڈبلیو ایس ایس پی عملہ علی الصبح تک سڑکوں پر موجود رہتا ہے میکینکل سویپنگ کے علاوہ پانی کا چھڑکائو بھی کیا جارہا ہے علاوہ ازیں گندگی کو مقررہ مقامات پر تلف کرنے کے لئے لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کی مہم بھی جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں