149

شہری سے 4کروڑ 65لاکھ رو پے ،جبکہ پا رٹنر کو لاکھو ں روپے کا چیک تھما دینے والے نو سرباز رفو چکر

حیا ت آ باد پولیس سٹیشن کی حدود میں دھو کہ دہی سے شہری سے 4کروڑ 65لاکھ رو پے ،جبکہ کا روبار ی پا رٹنر کو لاکھو ں روپے کا چیک تھما دینے والے نو سرباز رفو چکر ہو گئے ۔

واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مد عی شیر جان ولد گل سکنہ فیز تھری حیا ت آ باد نے رپو رٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کو ملزم سید اشفا ق ولد سید مشتا ق نے دھو کہ دہی سے ایک عدد پلاٹ جسکی رقم چار کروڑ 65لاکھ روپے پر فروخت کیا ملزم نے رقم لیکر رفو چکر ہو گیا ہے

اور پلاٹ پر تنا زعہ شروع ہے جبکہ ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا تو ملزم نے انکا ر کر دیا ہے ۔دریں اثناء مد عی سہیل ربی ولد فضل ربی سکنہ حیا ت آباد فیز فا ئیو نے پولیس کو بتایا کہ اسکے کا روبا ر ی پا رٹنرسمیع اللہ ولد حسین سکنہ صوا بی نے لاکھو ں روپے کا چیک دیا جسکو نجی بینک میں کیش کرا تے ہوئے معلوم ہوا کہ اسکے کا ئو نٹ میں رقم نہیں ہے اور چیک جعلی ہے پولیس نے دونو ں واقعا ت کے ملزمو ں کیخلاف مقد ما ت درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں