186

شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کی طالبات بھی فیزیکل امتحان کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی

شہید بینظیر بھٹو وومن یونیورسٹی پشاور کی طالبات نے فیزیکل امتحان منسووخ کرکے آن لائن امتحان لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے پشاور پریس کلب کے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا طالبات نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ کے کلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرہ کرنیوالے طالبات کا کہنا تھا کہ کلاسز آن لائن لی جاتی ہیں تو امتحانات بھی فیزیکل کی بابجائے آ ن لائن لیے جائیں اور وااضح کیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے فزیکل امتحان لینے کے حوالے جاری اعلامیہ جسمیں کہا گیا ہے کہ 8 فروری سے امتحانات ہونگے جو کسی صورت قبول نہیں طالبات نے نے مزید کہا کہ گزشتہ روز یونیورسٹی کے باہر فزیکل امتحان کے خلاف طالبات کی احتجاج کے موقع پر یونیورسٹی کے سیکورٹی عملہ نے طالبات کو احتجاج سے روکنے کیلیئے زبردستی بھی جو قابل مزمت ہے جبکہ یونیورسٹی کے اساتذہ کی جانب سے احتجاج سے نہ کرنے کے حوالے سے یونیورسٹی سے نکالنے کی دھمکیاں بھی مل رہی جسکے باعث طالبات میں تشویش لی لہر دو ڑ گئی طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ فزیکل امتحان کے بجائے ان لائن امتحان لینے کا اعلان کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں