506

صورتحال بہتری ، پشاور میں افغان کرنسی کی دکانیں کھل گئیں


صورتحال کی بہتری کے بعد پشاور میں افغان کرنسی کی دکانیں کھل گئی ہیںجبکہ پشاور سے افغانستان کو کرنسی کی سمگلنگ بھی جزوی طور پر بند ہو گئی ہے چوک یادگار میں افغان شہریوں نے افغانی رقوم کو بڑی تعداد میں تبدیل کروانا شروع کردیا ہے

تاہم افغان کرنسی کی رقم پاکستان ایک روپے سے بھی گر گئی ہیں افغانستان کی صورتحال بہتر ہونے کے باعث پشاور میں بند ہونے والے ساٹھ سے زائد افغان کرنسی کے کاروبار کرنے والے بعض تاجروں نے اپنی دکانیں گزشتہ روز سے کھول دی ہیں

۔ اور دکانیں کھولنے کے ساتھ ہی کرنسی تبدیل کرنے والے افغان شہریوں کی لائنیں لگ گئی افغان شہریوں کی جانب سے افغان کرنسی کی تبدیلی کی جا رہی تھی ڈالر ، ریال اور پاونڈ افغانی رقوم پر لیا جا رہاتھا ۔ واضح رہے کہ چوک یادگارمیں سینکڑوں افغان مہاجرین تاجر غیر قانونی طور پر کرنسی کے کاروبار کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں