ضم شدہ قبائلی اضلاع میں471ویکسینیٹرز کی آسامیوں پر بھرتی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے
خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں بچوں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی شرح کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں471ویکسینیٹرز کی آسامیوں پر بھرتی کی تیاری مکمل کرلی ہے، ان ویکسینیٹرز کو گریڈ 12میں بھرتی کیا جائیگا ، ضم قبائلی اضلاع سمیت صوبے میں قومی ای پی آئی پالیسی کے تحت 5263ویکسینیٹرز درکار ہیں، اس وقت 2882آسامیاں پر جبکہ 276خالی ہیں۔
اس سلسلے میں تمام درخواستوں کی باضابطہ شارٹ لسٹنگ جاری ہے۔ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نیاز کے مطابق انتظامی تبدیلیوں کی وجہ سے ضم اضلاع میں پروگرام کی رفتار سست ہے تاہم ویکسینیٹرز کی ریشنلائزیشن کیلئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران نے محکمہ صحت کو ڈیٹا بجھوا دیا ہے، جس کے لئے مانیٹرنگ پروگرام بھی وضع کیا گیا ہے، قبائلی ضم اضلاع میں ویکسینیٹرز کیلئے نئی ریڈ الیسی کو متعارف کروانے کی تیاری کی جارہی ہے جس سے نہ صرف ہر ضلع میں ہر بچے تک رسائی کی جائے گی بلکہ ٹیکنیکل سپورٹ مزید بہتر ہوگی، ضم اضلاع میں 90فیصد ویکسینیٹرز کو موٹرسائیکل و دیگر سہولیات کی فراہمی شروع کردی گئی ہے.جس کے بعد اب ویکسینیٹرز محکمے کے سرویلنس سسٹم میں ہوں گے۔